بنگلور 17/ڈسمبر (ایس اونیوز/پریس ریلیز) نوری فاؤنڈیشن کی لیل ونہار کاوشوں سے نیوگروپن پالیہ بنگلور میں 16دسمبر بروزِ اتوار کو ایک عالی شان مسجد ،مسجدِ رسول اللہ ﷺکا قیام عمل میں آیا ،ممبئی سے تشریف لائے ہوئے قاری ء قرآں الحاج حضرت حافظ وقاری شمس الدین قادری رضوی صاحب کی تلاوت سے محفل کی ابتدا ہوئی نوری فاؤنڈیشن کے عظیم نعت خواں جناب محمد مزمل حبیب نے بارگاہ رسالت میں نعت نبیﷺ گنگنانے کاشرف حاصل کیا ، نوری فاؤنڈیشن کے سکریٹری جناب سید سجاد احمد آمری صاحب نے یکِ بعد دیگرِ معاونینِ مسجدِ رسول اللہ ﷺ اور مہمانِ خصوصی کی بارگاہ میں پھولوں کا ہار ،شال پوشی ،اور مومنٹوپیش کیا ،خصوصیت کے ساتھ الحاج یونس محمد سیٹھ صاحب نے مسجد کی ابتدا سے لیکر چارمنزلہ عمارت تک جن جن منازل سے گزرنا پڑااس کی تفصیلات پیش کیاور بار بار نوری فاؤنڈیشن کے فعال نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے محلہ والوں کی ہر طرح کی مدد کو سراہا۔
الحاج بابا سیٹھ صاحب نے مسجد کی افتتاح کی تقریب میں نیک خواہشات کا اظہار کیاکہ یہاں سے اذان ،نماز، ذکرو اذکار اللہ کی حمدو ثناء بیان ہوگی ،او ر افضل العلماء حضرت علامہ مفتی محمد علی قاضی صاحب نے مساجد کے عنوان پر بہترین خطاب سے نوازتے ہوئے کہا کہ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں ،اور تمام مسجدیں بیت اللہ کی شاخین ہیں اس لئے مسجد کی تعمیر بہت بڑا کارِ ثواب ہے، حدیث میں ہے کہ جو اللہ کے لئے مسجد بناتاہے ،اللہ اس کے لئے جنت میں گھر بناتا ہے، اور مساجد کی تعمیرمسلمان کے ایمان کی علامت ہے ، اللہ پاک قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتاہے ،اللہ کی مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایما ن لاتے اور نماز قائم رکھتے ہیں (التوبہ آیت 18 ) بحرحال مسجدوں کی تعمیر اسلام میں محمود چیزہے۔

نمازِ ظہر کی امامت حضرت علامہ مولانا قمراللہ شاہ صاحب امام مسجدِ نعلبند واڑی بنگلور نے کی اور حضرت کی خصوصی دعا کے بعد مجلس صلوۃ سلام پر اختتام پزیرہوئی اور حضرت مولاناصابر انور رضوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے بعدِ ظہر عام طعام کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر شہر بنگلور سے کثیر تعدادمیں علمائے اہلسنت حضرت مفتی محمد علی قاضی صاحب، حضرت علامہ مفتی شفیق عالم مصباحی صاحب حضرت مولانا محمد توحیدرضاعلیمی امام مسجدِ رسول اللہ ﷺ خطیب درگاہ مسجد گٹی گرے حضرت مولانا ظہیرالدین صاحب حضرت مولانا قاری محمد ذوالفقار صاحب امام مسجد جامع حضرت بلال حضرت علامہ مولانا شبیراحمد رضوی مہتمم الجامعہ النوریہ مڑیوال حضرت مولانا حسان آمری شاہ ذوقی صاحب حضرت مولانا محمد مختاراحمد اشرفی خلیفہ ء حضور مدنی میاں حضرت مولانا محمد حسین اشرفی صاحب حضرت مولانا جاوید حسین رضوی مدرسہ ھٰذا کے مدرس حضرت سید نعیم آمری حضرت مولانا ایاز آمری حضرت مولانا حافظ اسمعیل ذبیح اللہ وغیرہ عمایدینِ شہر میں جناب امیرجان صاحب چیر مین جامع حضرت بلال، جلوسِ محمدی کمیٹی سکریٹری جناب افسربیگ صاحب ،جناب اللہ بخش صاحب عالی جناب رضوان نواب صاحب کونسلر نیو گروپن پالیہ جناب ارشاداحمد صاحب ،(امام احمد رضا مومنٹ ) جناب شبیر احمد جناب سید مختیار احمد صاحب جناب عبدالرب صاحب وغیرہ موجود تھے، آخر میں نوری فاؤنڈیشن کے سکریٹری سید سجاد احمد نے نوری فاؤنڈیشن کے فعال نوجوانوں کی جانب سے تمام مہمانوں کادل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا ۔